۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ ہم فلسطین اور غزہ پر جاری حملوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں، اسرائیل انسانیت کا قاتل ہے اور عالمی دہشت گرد ہے اس کے خلاف عالمی عدالتوں میں کیس چلایا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آسٹریلیا کے شہر ملبرون میں مقیم ممتاز عالم دین حجۃ السلام و المسلمین علامہ اشفاق وحیدی نے غزہ پر اسرائیل کی جارحیت اور جاری حملوں پر بین الاقوامی میڈیا کے اڈیٹروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے جاری جارحییت کو روکنے کے لئے اقوام متحدہ اور عالمی ادارے فوری اقدامات کریں،ہم فلسطین اور غزہ پر جاری حملوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں، اسرائیل انسانیت کا قاتل ہے اور عالمی دہشت گرد ہے اس کے خلاف عالمی عدالتوں میں کیس چلایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آج دنیا پر واضح ہو گیا کہ اسرائیل ظالم اور انسانیت کا قاتل ہے جس کی مثال غزہ میں ہزاروں مظلوم بے گناہ معصوم بچوں اور خواتین کا قتل عام ہے عالمی ادارے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں ان حملوں کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کریں۔ 

علامہ اشفاق وحیدی نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اسلامتی کونسل کا اجلاس بلایا جائے اور مذاہب سے بالا تر ہو کر ہمیں انسانیت کے قتل عام کو روکنے کے لیے اسرائیل کی حوصلہ شکنی کرنی چائے تاکہ بے گناہ لوگوں کی جان بچ سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .